the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ایپل نے ستمبر میں اپنے نئے آئی فون ماڈلز6ایس اور6ایس پلس مارکیٹ میں پیش کیے تھے جن میں کئی نئے فیچرز بھی متعارف کروائے گئے تھے۔ ان آئی فون ماڈلز میں پہلی بار تھری ڈی ٹچ (3D Touch) بھی متعارف کروایا گیا تھا۔ اس تھری ڈی ٹچ میں کئی ایسے فیچرز بھی آئی فون میں شامل ہو گئے جن کے متعلق عموماً صارفین نہیں جانتے۔ ٹچ کو زیادہ قوت اور زیادہ وقت کے لیے دبا کر رکھنے سے کچھ نئی آپشنز بھی سامنے آتی ہیں جن میں محفوظ کیے گئے فون نمبروں اور میسجز تک جلد رسائی، لائیو فوٹو، ویڈیو پلے بیک وغیرہ موجود ہیں۔تھری ڈی ٹچ کے علاوہ ان آئی فونز میں پریشر سینسٹو(pressure sensitive)ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی گئی ہے۔




style="text-align: right;">مگر آئی فون کے ان نئے ماڈلز میں ایک ایسا فیچر بھی موجود ہے جس کے متعلق ایپل کمپنی کبھی نہیں چاہے گی کہ اس کے صارفین کو اس فیچر کا پتا چلے۔ وہ فیچر یہ ہے کہ آپ آئی فون کے ان ماڈلز کو بطور ترازو بھی استعمال کر سکتے ہیں، یعنی اپنی اشیاءکا وزن بھی کر سکتے ہیں۔ ریان مک لوڈ نامی ڈیویلپر نے ایک ایسی ایپلی کیشن ایجاد کی ہے جسے انسٹال کرنے سے آپ اپنے آئی فون کی پریشر سینسٹو(pressure sensitive)ٹیکنالوجی کے ذریعے 1کلوگرام تک کی چیزوں کا وزن تول سکتے ہیں۔ اس ایپ کا نام Gravity ہے۔ آپ جب کوئی چیز اس کی سکرین کے اوپر رکھیں گے تو سکرین کے نیچے آپ کو اس کے یونٹس اور وزن لکھا ہوا نظر آئے گا۔یہ ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد آپ کا آئی فون الیکٹرانک ترازو بن جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.